راولپنڈی،فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں میں 3 ہزار 500 لیٹر پانی ملا دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا

اتوار 7 ستمبر 2025 11:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) فوڈ اتھارٹی نے علی الصبح ناقص اور ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ہزار 500 لیٹر پانی ملا دودھ موقع پر تلف کر دیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق یہ کارروائیاں راولپنڈی شہر کے داخلی راستوں پر ناکے لگا کر کی گئیں جہاں دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران 20 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 9 ہزار 500 لیٹر دودھ کو معائنہ کیا گیا جبکہ ناقص دودھ لے جانے والی 3 گاڑیوں پر 1 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ دودھ بردار گاڑیوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جاتی ہے تاکہ عوام کو معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :