
نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ انسانیت کے ہر شعبے کے لیے کامل نمونہ ہے،میئرسکھر
عید میلاد النبی ﷺ کا عظیم اور بابرکت دن، امسال 1500واں جشن، سکھر میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
اتوار 7 ستمبر 2025 11:45
(جاری ہے)
قرآن پاک میں ارشادِ باری تعالی ہے (وما رسلنا لا رحم للعالمین)یعنی نبی کریم ﷺ کی آمد کسی ایک قوم یا خطے کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے رحمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کی ولادت ایک ایسے ماحول میں ہوئی جب دنیا ظلم، جہالت اور ناانصافی کے اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھی۔ اس وقت معاشرے میں انسانی اقدار پامال تھیں، طاقتور کمزور کو دباتا تھا، عورت کو حقیر سمجھا جاتا تھا اور معصوم بچیوں کو زندہ دفن کرنے جیسی سنگدلانہ رسمیں عام تھیں۔ ایسے گھٹن زدہ اور بے رحم ماحول میں آپ ﷺ کی آمد انسانیت کے لیے امید کی کرن، روشنی کا چراغ اور امن کا پیغام ثابت ہوئی۔میئر سکھر نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ انسانیت کے ہر شعبے کے لیے کامل نمونہ ہے۔ آپ ﷺ نے غلاموں کو آزادی، عورتوں کو عزت، یتیموں کو سہارا اور مظلوموں کو انصاف دیا۔ آپ ﷺ کی تعلیمات عدل، مساوات، بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں، اور میلاد النبی ﷺ ہمیں اپنی زندگیوں کو نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھالنے کی یاد دہانی کرواتا ہے۔ یہ دن ہمیں یہ سبق بھی دیتا ہے کہ اسلام کے عالمگیر پیغامِ امن و محبت کو پھیلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ دنیا کو وہ روشنی میسر ہو جو نبی کریم ﷺ نے انسانیت کو عطا کی۔انہوں نے مزید کہا کہ جلوس کے دوران سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے لیے خصوصی اقدامات کیے تاکہ شہری مکمل سکون اور اطمینان کے ساتھ اس بابرکت دن کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔ ہم نے حتی المقدور یہ کوشش کی کہ شہر کے چوراہوں، شاہراہوں، رانڈ اباٹس اور سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائے، مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کیے جائیں، اسکرینز پر میلاد کے پیغامات ڈسپلے کیے جائیں اور صفائی ستھرائی کے بہترین سے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ سکھر کی فضا جشنِ میلاد النبی ﷺ کی خوشبو اور نور سے معطر ہو۔مزید قومی خبریں
-
حافظ آباد ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری
-
علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران سوال پوچھنے پر پی ٹی آئی کارکنان کا صحافیوں پرتشدد اورگالم گلوچ
-
سرکاری ملازمین کے لیے احساس ای پنشن سسٹم کے اجراء کی منظوری دیدی گئی
-
نواب ثناء اللہ خان زہری کا حاجی میر فیروز خان لہڑی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
-
پولیس و جے ٹی ٹی کا مشترکہ آپریشن، دو شراب فروش گرفتار، 502 بوتلیں ولایتی شراب برآمد
-
فیصل آباد‘جائیداد کی خاطر ناخلف بیٹے نے گلا دبا کر باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا
-
لاہور ہائیکورٹ‘ سینیٹ الیکشن پولنگ روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
سینیٹراعجازچودھری کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
-
پنجاب بھر میں 1146 ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 1380 زخمی
-
کچہ ایریاز میں بہت بڑا آپریشن جاری ہے ،وزیرداخلہ سندھ
-
ْ 1965 ء کی جنگ میں پاک بحریہ نے جرات، بہادری اور فرض شناسی کی نئی تاریخ رقم کی،گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنرہائوس میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی محفل کا انعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.