Live Updates

مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے پانی کی فراہمی کا پائپ روانہ

اتوار 7 ستمبر 2025 11:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے خیبرپختونخوا اور گلگت کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ جماعت کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں فراہمی آب کے لیے 90 ہزار فٹ سے زائد پائپ پہنچا دیے گئے ہیں، تاکہ دور دراز مقامات سے صاف پانی متاثرہ بستیوں تک پہنچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

متاثرہ گھروں سے ملبہ نکالنے کے لیے بڑی تعداد میں گیلتیاں، بیلچے اور ہاتھ ٹرالیاں بھی روانہ کی گئیں تاکہ مقامی لوگ جلد از جلد اپنے گھروں کی تعمیر و بحالی کے عمل کا آغاز کرسکیں۔

مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا کہ ہم سیلاب متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، بحالی تک ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ عوام کو ان کے گھروں اور بستیوں میں دوبارہ بسانا ہمارا اولین مقصد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہمارا ایک ہی عزم ہے کہ متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھیں اور انہیں عملی سہارا فراہم کریں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات