Live Updates

پاک جنوبی افریقہ سیریز، ریڈ بال کیمپ(کل)9ستمبر سے لگے گا

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے اس کیمپ میں گیارہ کرکٹرز شریک ہوں گے اور کھلاڑی(آج) 8 ستمبر کو رپورٹ کریں گے

اتوار 7 ستمبر 2025 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی ای) میں ریڈ بال کیمپ کا آغاز 9 ستمبر سے میں شروع ہو گا۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے اس کیمپ میں گیارہ کرکٹرز شریک ہوں گے اور کھلاڑی 8 ستمبر کو رپورٹ کریں گے یہ کیمپ 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔کیمپ میں ریڈ بال ہیڈ کوچ اظہر محمود نگرانی کریں گے اور ساتھ میں این سی اے کوچز اور سٹاف معاونت کریں گے، ٹریننگ این سی اے میں ہوگی، کھلاڑی سناریو بیسڈ میچز بھی کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

کیمپ میں عبداللہ شفیق، علی رضا، اذان اویس، بابر اعظم، کامران غلام شامل ہوں گے جبکہ محمد علی، محمد حریرہ، محمد سلمان، روحیل نذیر، ساجد خان اور شامل حسین بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے آل فارمیٹ سیریز کے لیے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس میں دو ٹیسٹ میچز سمیت تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ لاہور میں 12 اکتوبر اور دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات