Live Updates

حیدر علی نے کیس سے بری ہونے کے بعد پاکستان کے لیے اُڑان بھرلی

مانچسٹر پولیس نے حیدر علی کے خلاف شواہد نہ ہونے کی بنیاد پر کیس خارج کردیا تھا

اتوار 7 ستمبر 2025 12:50

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)پاکستانی کرکٹر حیدر علی نے ریپ کے الزام سے بری ہونے کے بعد برطانیہ سے پاکستان کے لیے اُڑان بھرلی۔مانچسٹر پولیس نے حیدر علی کے خلاف شواہد نہ ہونے کی بنیاد پر کیس خارج کردیا تھا، قومی بیٹر گزشتہ ماہ پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نے ریپ کا الزام لگایا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے زیادتی کیس میں الزامات ثابت نہ ہوسکے، پولیس نے اضافی وقت لیا لیکن کوئی الزام ثابت نہ ہوسکا۔

حیدر علی کو چند گھنٹے میں پاسپورٹ بھی واپس مل جائے گا۔اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ کرکٹر حیدر علی کے زیادتی کیس سے بری ہونے کے امکانات ہیں، پولیس کو ان کے خلاف زیادتی کے ٹھوس ثبوت نہیں ملے۔ثبوت نہ ہونے پر ان پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی، پولیس نے کل انہیں پاکستان جانے کی اجازت دے دی ہے۔پاکستان نژاد برطانوی لڑکی نے حیدر علی پر گزشتہ ماہ زیادتی کا الزام لگایا تھا، کرکٹر حیدر علی کی دو ہفتے کی ضمانت کل ختم ہوجائے گی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات