کراچی: تیز رفتار موٹرسائیکل سوار ٹریلر کی زد میں آکر جاںبحق، خوفناک حادثے کی فوٹیج بھی آگئی

اتوار 7 ستمبر 2025 13:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)اسٹیل ٹان موڑ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل ٹریلر کی زد میں آگئی اس حادثے میں موٹرسائیکل سوار دونوں افراد جان سے گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیل ٹان میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 2 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے، اس حادثے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار مخالف سمت سے آرہے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں جبکہ ٹریلر ڈرائیور زیر حراست ہے۔

خوفناک ٹریفک حادثے کی فوٹیج سامنے بھی آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درست سمت سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا کر دونوں شہری جاں بحق ہوئے۔فوٹیج میں موٹرسائیکل سواروں کو فٹ پاتھ سے سڑک پر آتے دیکھا جاسکتا ہے، موٹرسائیکل تیز رفتاری سے سلپ ہو کر ٹریلر کے نیچے جا گھسی، ویڈیو میں بظاہر موٹرسائیکل سوار دوسری سڑک سے آنے والی سڑک پر آئے ہیں۔پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے تاہم لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے