سکھر میں یوم دفاع کے قومی دن کے موقع پر 1965ء کی جنگ کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد

اتوار 7 ستمبر 2025 13:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)سکھر میں یوم دفاع کے قومی دن کے موقع پر 1965ء کی جنگ کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے واکنگ ٹریک لب مہران پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں کمشنر سکھر ڈویڑن عابد سلیم قریشی، ڈی آئی جی پولس سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان، ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل، میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، پاک آرمی و رینجرس افسران سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں، روینیو اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب کی ابتداء تلاوت کلام پاک سے ہوئی، بعد میں قومی ترانے کی گونج میں قومی پرچم لہرایا گیا، اس دوران پولس کے جوانوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔