کئی بار تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد ٹرمپ نے مودی کو دوست قرار دیدیا

بھارت اور امریکا کا خاص رشتہ ہے، گھبرانے کی کوئی بات نہیں،امریکی صدر

اتوار 7 ستمبر 2025 13:55

نئی دہلی /واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو کئی بار تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد دوست قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

وائٹ ہائوس میں صحافیوں کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مودی ہمیشہ دوست رہیں گے، بھارت اور امریکا کا خاص رشتہ ہے، گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔دوسری جانب بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے صدر ٹرمپ کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔نریندر مودی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے جذبات اور ہمارے تعلقات پر ان کے مثبت انداز کو دل سے سراہتا ہوں، بھارت اور امریکا کے درمیان انتہائی مثبت، دیرینہ عالمی اسٹریٹجک شراکت داری ہے۔