پاکستان کے ساتھ ہائی فلڈ کا ڈیٹا شیئر کرتے رہے ہیں،بھارت

فلڈ ڈیٹا کا اشتراک اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعے ہو رہا ہے،وزارت خارجہ

اتوار 7 ستمبر 2025 14:15

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا ہے کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ ہائی فلڈ کا ڈیٹا شیئر کرتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

رندھیر جیسوال نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان کے ساتھ فلڈ ڈیٹا کا اشتراک اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعے ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی ضرورت پڑی سفارتی چینلز کے ذریعے پاکستان کے ساتھ ہائی فلڈ کا ڈیٹا شیئر کرتے رہے ہیں۔