پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد میاں کاشف اشفاق کی قیادت میں چین روانہ

اتوار 7 ستمبر 2025 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کی قیادت میں اتوار کو ایک ہفتے کے دورے پر چین روانہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

روانگی سے قبل ایک بیان میں میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ اس دورے کا بنیادی مقصد صف اول کے چینی مینوفیکچررز کے ساتھ مشترکہ منصوبوں اور باہمی اشتراک کی راہیں تلاش کرنا ہے،پی ایف سی جدید مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز، اختراعی ڈیزائن اور موثر پیداواری عمل میں چینی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے،ان رابطوں کو فروغ دے کر ہم پاکستانی فرنیچر کے معیار اور مسابقت کو بڑھا کر اسے عالمی منڈی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران ہم سرمایہ کاری کے مواقع اور معلومات کے تبادلے کے لیے بڑے اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ پاکستانی فرنیچر کی برآمدات کو فروغ دیا اور اس صنعت کو بین الاقوامی سپلائی چین سے مربوط کیا جا سکے۔