بہترین ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کو انعام اور نااہل اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو سزا دی جائے گی،ڈی پی او

اتوار 7 ستمبر 2025 15:50

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے پولیس لائن اور ایم ٹی پارک کا دورہ کیا ۔بہترین صفائی پر نقد انعام جبکہ ایم ٹی پارک میں صفائی کے ناقص انتظامات پر ملازم معطل، انچارج ایم ٹی کو شوکاز جاری کر دیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی سید غضنفر علی شاہ نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمود اکبر کے ہمراہ پولیس لائن اور ایم ٹی پارک کا وزٹ کیا، ڈی پی او نے ایم ٹی پارک میں موجود گاڑیوں کی انسپکشن کی گاڑی کے اندر بیٹھ کر ڈرائیونگ بھی کی جبکہ پریزن وینز اور انکے سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیا، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر صفائی پر تعینات ملازم کو فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ انچارج ایم ٹی برانچ کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور صفائی کے انتظامات میں بہتری لانے کی ہدایات کیں، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ صفائی کی صورتحال پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، پولیس اسٹیبلشمنٹس صفائی کے حوالے سے مثالی بنائیں گے، بعد ازاں ڈی پی او نے پولیس لائنز کا وزٹ کیا جہاں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمود اکبر نے بریفنگ دی، پولیس لائن وزٹ کے دوران صفائی کے بہترین انتظامات ہونے پر صفائی پر تعینات اہلکاروں میں نقد انعام تقسیم کئے، اور ان کو شاباش دی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس لائنز میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا خاص خیال رکھا جائے گا اور آنے والے ملازمین کے ساتھ بہترین رویہ رکھا جائے گا نیز ہر ایک چیز کو ایک ڈسپلن کے ساتھ ترتیب دیا جائے گا۔ مزید ان کا یہ کہنا تھا کہ بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازمین شاباش اور انعام کے حقدار ہیں جبکہ نا اہل اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو محکمانہ سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :