Live Updates

لائیو اسٹاک مٹیاری کیجانب سے ضلع میں مویشیوں کے علاج و معالجہ کے لیے کیمپس قائم، 43 ہزار سے زائد جانوروں کا علاج

اتوار 7 ستمبر 2025 17:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ریاض احمد لغاری نے دریائے سندھ کے بند اور کنارے پر رہائش پذير مویشی مالکان سے ملاقات کی اور انہیں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر انہوں نے مالکان کو ہدایت دی کہ مویشیوں کو لازمی ویکسین لگوائی جائے تاکہ بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر نے لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ کی جانب سے قائم کیے گئے کیمپس کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ موجودہ صورتحال میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اور مویشیوں کی جان بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پانچ کیمپس پرانی سعید آباد، ہالا پرانا، ڀانوٽ، کلیان اور بدرلاکھو میں دن رات عوامی خدمت میں مصروف ہیں جبکہ دو گشتی ٹیمیں بھی مختلف دیہی علاقوں میں جاکر مویشی مالکان کی رہنمائی اور مویشیوں کے علاج معالجہ کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ محکمہ کے مطابق اب تک 43 ہزار سے زائد جانوروں کا علاج و معالجہ کیا جا چکا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :