Live Updates

حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچوں کا چوتھا اور آخری دن مکمل ہو گیا

اتوار 7 ستمبر 2025 17:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچوں کا چوتھا اور آخری دن مکمل ہو گیا۔ ملتان نے ڈیرہ مراد جمالی کو اننگز اور 161 رنز سے شکست دے دی۔ ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم دوسری اننگز میں 142 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ فیصل اکرم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

میچ کی خاص بات ملتان کے اوپنر بیٹر امام الحق کی 330 رنز کی شاندار اننگز تھی۔ کراچی وائٹس نے کوئٹہ کے خلاف بآسانی 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ کراچی وائٹس کے محمد رضا نے 4 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ کوئٹہ کی جانب سے صلاح الدین نے دوسری اننگز میں 123 رنز بنائے۔ فیصل آباد اور آزاد جموں کشمیر کے درمیان میچ بارش کے باعث ڈرا ہو گیا جبکہ لاہور بلیوز اور حیدرآباد کے درمیان میچ بھی بارش کی نذر ہو کر بغیر نتیجہ ختم ہوا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات