روس کا یوکرین کی کسی بھی صورت نیٹو میں رکنیت قبول نہ کرنے کااعلان

یوکرین میں تعینات مغربی فوجیں روسی فوج کا ہدف بنیں گی ، ولادیمیر پیوٹن کا انتباہ

اتوار 7 ستمبر 2025 17:40

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)روسی صدر ولا یمیر پیوٹن نیخبردار کیا کہ اگر کسی بھی مغربی ملک کی فوجیں یوکرین میں تعینات کی گئیں تو وہ روسی فوج کا ہدف بنیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کسی بھی صورت یوکرین کی نیٹو میں رکنیت قبول نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے روس کے مشرق بعید کے شہر ولادی ووستوک میں ایک اقتصادی فورم کے دوران کہا کہ اگر یوکرین میں کسی بھی ملک کی افواج تعینات کی گئیں، خصوصا اب جب لڑائی جاری ہے، تو ہم انھیں روسی فوج کے لیے جائز ہدف تصور کریں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ روس یوکرینی صدر ولودیمیر زیلینسکی سے ملاقات کے لیے موزوں ترین جگہ ماسکو کو سمجھتا ہے، اور اس دوران روس یوکرینی وفد کو سو فی صد سکیورٹی اور تحفظ فراہم کرے گا۔