Live Updates

ن*سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پر پاور ڈویژن کی 7 ستمبر تک کی رپورٹ جاری

اتوار 7 ستمبر 2025 18:00

bاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2025ء)سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پر پاور ڈویژن کی 7 ستمبر تک کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق اکثر علاقوں میں گرڈ اور فیڈرز کی اکثریت بحال کر دی گئی ، سیلاب کے پانی والے علاقوں میں پانی اترنے پر کارروائی ہوگی۔پاورڈویژن کی رپورٹ کے مطابق فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں ٹی ٹی سنگھ، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی اور ڈی آئی خان کے 27 گرڈ اور 80 فیڈرز متاثر ہوئے،فیسکو کے متاثرہ فیڈرز میں سے 15 مکمل اور 61 عارضی طور پر بحال، فیسکو کے 199955 متاثرہ صارفین میں سے 82813 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی، فیسکو کے باقی 117142 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام پانی اترنے پر 8 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گیپکوکے کے 11 گرڈز اور 103 متاثرہ فیڈرز میں سے 86 فیڈرز مکمل اور 17 جزوی طور پر بحال، گیپکو کے 735987 متاثرہ صارفین میں سے 716707 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی، گیپکو کے باقی 19280 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی بحالی کا کام سیلاب کا پانی اترنے پر مکمل کر لیا جائے گا۔لیسکو میں لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 57 مکمل اور 10 جزوی طور پر بحال، لیسکو کے 73734 متاثرہ صارفین میں سے 61543 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی، لیسکو کے باقی 12191 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام 7 سے 8 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع، لیسکو کے زیرِ انتظام علاقے شیخوپورہ میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل۔

رپورٹ کے مطابق میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں کے 151 متاثرہ فیڈرز عارضی طور پر بحال، میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 113369 صارفین متاثر ہوئے، میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی کا کام شروع ہو جائے گا، پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان کے 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے، پیسکو کے 86 فیڈرز مکمل اور 5 جزوی طور پر بحال، پیسکو کے 463375 متاثرہ صارفین میں سے 461049 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی، پیسکو کے باقی 2326 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام 11 سے 12 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع، پیسکو کے زیرِ انتظام علاقے سوات، صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے، ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان اور خیبر کے 18 فیڈرز متاثر، رپورٹ پاور ڈویژن کے مطابق ٹیسکو کے 7 فیڈر مکمل اور 9 فیڈر عارضی طور پر بحال، ٹیسکو کے 31774 متاثرہ صارفین میں سے 8179 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی، ٹیسکو کے باقی 20122 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام تقریباًً 15 ستمبر شام 5 بجے تک مکمل ہونے کی توقع،ہیزیکو کے زیرِ انتظام علاقے مانسہرہ کے 3 متاثرہ فیڈر مکمل طور پر بحال، مجموعی طور پر 50 گرڈ اور 513 متاثرہ فیڈرز میں 254 کو مکمل اور 253 کو عارضی طور پر بحال کر دیا گیا ہے، یوں 1641859 متاثرہ صارفین میں سے 1361641 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی۔

باقی 276745 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی ترجیح ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات