راولپنڈی پولیس کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے سخت اور مؤثر انتظامات

اتوار 7 ستمبر 2025 18:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے سخت اور مؤثر انتظامات کیے گئے۔ پولیس کے 450 سے زائد افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں گشت پر مامور ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق سینئر افسران موقع پر موجود رہ کر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو چیک اور بریفنگ فراہم کر رہے ہیں تاکہ سکیورٹی کے انتظامات مزید مؤثر بنائے جا سکیں۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :