صادق آباد میں امن و امان کی خراب صورتحال، ٹرانسپورٹرز کا ہنگامی اجلاس

اتوار 7 ستمبر 2025 18:20

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) صادق آباد میں امن و امان کی خراب صورتحال، ٹرانسپورٹرز کا ہنگامی اجلاس.امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال بالخصوص ڈرائیورز کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ایک ہنگامی اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے صدر اویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کی، جبکہ چیئرمین آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن چوہدری قمر الزمان گل سمیت ملک بھر سے ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ اہم شخصیات اور نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں شرکاء نے ڈرائیورز کے مسلسل اغوا اور بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ امن و امان کی ناقص صورتحال سے نہ صرف قیمتی جانوں کو خطرہ لاحق ہے بلکہ ملکی معیشت کا پہیہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔۔\378