عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مری میں ریسکیو 1122 کے اہلکار ہائی الرٹ رہے اور ضلع بھر میں فرائض انجام دیتے رہے

اتوار 7 ستمبر 2025 18:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مری میں ریسکیو 1122 کے اہلکار ہائی الرٹ رہے اور ضلع بھر میں فرائض انجام دیتے رہے۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر 290 سے زائد ریسکیورز اور وولینٹیرز کو تعینات کیا گیا۔ ریسکیو 1122 مری کی جانب سے 17 ایمبولینسز، 30 موٹر بائکس، 7 فائر وہیکلز، 2 ریسکیو وہیکلز اور 2 ریکوری وہیکلز کے ہمراہ خدمات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

مری شہر خصوصاً مال روڈ پر میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کامران رشید کے مطابق ریسکیورز نے نہ صرف ایمرجنسی کور فراہم کیا بلکہ روٹین کی ایمرجنسیز اور پیشنٹ ٹرانسفر سروسز بھی بلا تعطل جاری رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کے تمام مقامات پر ریسکیو اہلکار عوام کی خدمت کے لیے موجود رہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :