وائلڈ لائف رینجرز کی کارروائیاں، بٹیر کے 22 غیر قانونی نیٹنگ گئیرز ،درجنوں کاٹھے طوطے ضبط

مان کے چالان درج ،جرمانے بھی کئے گئے ، اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 7 ستمبر 2025 18:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)وائلڈ لائف رینجرز کی کارروائیوں میں بٹیر کے 22 غیر قانونی نیٹنگ گئیرز اور درجنوں کاٹھے طوطے ضبط کر لئے گئے، 9 ملزمان کے چالان درج کئے گئے۔ ترجمان وائلڈ لائف رینجرز پنجابکے مطابق کارروائیاں وہاڑی، خانیوال، لیہ، اٹک، بہاولپور، ڈی جی خان اور راجن پور میں کی گئیں، ضبط طوطے وہاڑی زو منتقل کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق خانیوال میں وائلڈ لائف رینجرز پر نیٹنگ پارٹی نے فائرنگ کی تاہم اہلکار محفوظ رہے، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ ترجمان کے مطابق وہاڑی میں ایک شکاری کو 25 ہزار روپے جرمانہ، بہاولنگر سے پشاور اسمگل ہونے والے کاٹھے طوطے برآمدکر لئے گئے،اٹک میں غیر قانونی شکار کے خلاف کارروائی، دو نیٹنگ گئیرز برآمد کر کے ایک ملزم کو 50 ہزار جرمانہ کیا گیا۔ڈی جی خان ریجن میں سات نیٹنگ گئیرز برآمد کر کی7 چالان اور1 لاکھ 18 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیابہاولپور میں چھ نیٹنگ گئیرز، لیہ میں تین نیٹنگ گئیرز برآمد کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔