Live Updates

گورنرفیصل کریم کنڈی کا ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ،وزیراعظم کی جانب سے متاثرین سیلاب میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم

اتوار 7 ستمبر 2025 19:20

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اتوار کے روز ڈیرہ اسماعیل خان دورہ کیا، انہوں نے کمشنر آفس میں منعقدہ سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور وزیراعظم کی جانب سے متاثرین سیلاب میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر ڈی آئی خان ظفرالسلام خٹک نے گورنر کو حالیہ سیلاب کے نقصانات اور متاثرین کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں، متاثرین خود کو اکیلا نہ سمجھیں، ان کی مکمل بحالی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ تقریب میں رکن قومی اسمبلی سردار فتح اللہ خان میاں خیل، مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء ریحان ملک ایڈووکیٹ، جمعیت علمائے اسلام کے تحصیل امیر کفیل احمد نظامی اور انتظامی افسران نے بھی شرکت کی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات