ض*رحیم یارخان میں یومِ دفاع اور یومِ تحفظ ختمِ نبوت پر شاندار ریلی کا انعقاد

vریلی میں مدارس کے اساتذہ، طلبائ اور تاجروں کی بھرپور شرکت

اتوار 7 ستمبر 2025 20:25

" رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2025ء) یومِ دفاعِ پاکستان اور یومِ تحفظ ختمِ نبوت کے موقع پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت (سٹی رحیم یارخان) کے زیراہتمام ایک شاندار اور پٴْرامن ریلی نکالی گئی جس کی قیادت قاضی جواد الرحمٰن نے کی۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قاضی جواد الرحمن نے کہا کہ 7 ستمبر 1974ئ کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا، جو امتِ مسلمہ کے ایمان اور عقید ہ ختمِ نبوت کی حفاظت کا ایک روشن اور تاریخی باب ہے۔ریلی میں مدارسِ دینیہ کے اساتذہ و طلبائ کے ساتھ ساتھ مقامی تاجر برادری نے بھی بھرپور شرکت کی۔