اوستہ محمد ،جشنِ عید میلاد النبی ؐعقیدت و احترام سے منایا گیا،سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

اتوار 7 ستمبر 2025 20:25

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)اوستہ محمد میں جشنِ عید میلاد النبی ؐ نہایت عقیدت، محبت اور دینی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا 12 ربیع الاول کے مبارک موقع پر شہر بھر میں درود و سلام کی صدائیں گونجتی رہیں اور عاشقانِ رسولؐ نے پرامن ریلیوں، جلوسوں اور روحانی محافل کے ذریعے اپنے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ؐ سے والہانہ عقیدت کا اظہار کیااس پرمسرت موقع پر ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد رزاق خان خجک کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔

پولیس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر متحرک رہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور شہری بلا خوف و خطر اپنی مذہبی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں12 ربیع الاول کے دن اوستہ محمد کے مختلف علاقوں سے میلاد النبیؐ کی ریلیاں نکالی گئیں، جن میں علمائے کرام، مشائخ عظام، معززینِ شہر، نوجوانوں، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

(جاری ہے)

ریلیوں کا آغاز درود و سلام سے کیا گیا اور نعت خوانی، تقاریر اور دعاؤں کے ساتھ جلوس اختتام پذیر ہوئے۔ریلیوں کے راستوں کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا، جگہ جگہ مرحبا یا مصطفیؐ کے بینرز اور جھنڈیاں لگائی گئیں۔ عوام کی جانب سے جلوس کے شرکاء کے لیے سبیلوں، نذرو نیاز اور لنگر کا بھی وسیع انتظام کیا گیاڈپٹی کمشنر رزاق خان خجک کی سربراہی میں ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا جہاں سے تمام جلوسوں کی نگرانی کی جا رہی تھی۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی تھی اور ریلیوں کے تمام راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ خواتین کے پروگرامز میں لیڈی پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا تاکہ کوئی خلل پیدا نہ ہوڈپٹی کمشنر نے خود بھی مختلف علاقوں کا دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ؐ پر عوام کو پرامن، محفوظ اور روحانی ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

ہم تمام اداروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بہترین ہم آہنگی کے ساتھ اس دن کو کامیاب بنایاضلعی حکومت کی جانب سے صفائی، اسٹریٹ لائٹس، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا۔ میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں جلوس کے اختتام کے فوراً بعد صفائی کے عمل میں متحرک رہیںشہریوں اور علمائے کرام کی جانب سے ضلعی انتظامیہ، خصوصاً ڈپٹی کمشنر رزاق خان خجک کو سیکیورٹی اور انتظامات کے حوالے سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی حکومت نے حقیقی معنوں میں عاشقانِ رسول ؐ کو پٴْرامن اور منظم ماحول فراہم کیا۔

متعلقہ عنوان :