Live Updates

سوپور، سیلاب کے خطرے کے پیش نظر متعدد خاندان محفوظ مقامات پرمنتقل

اتوار 7 ستمبر 2025 21:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں وولر جھیل اور دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں اضافہ کیوجہ سے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور کے نشیبی علاقوں سے متعدد خاندانوں کو احتیاطی اقدام کے طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تاہم حکام نے کہا ہے کہ ضلع میں فی الحال سیلاب کی کوئی تشویشناک صورتحال نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا، جنہوں نے زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سوپور اور ملحقہ بیلٹ کا دورہ کیااور کہا کہ انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ گو کہ پانی کی سطح خطرے کے نشان سے نیچے ہے لیکن اگلے دو سے تین دن بہت اہم ہیں کیونکہ وولر جھیل خطرے کے نشان کے بالکل قریب پہنچ گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلڈ کنٹرول ٹیموں کو پشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سب سے زیادہ خطرے والے علاقوں میں رہنے والوںکو عارضی طور پر منتقل کیاگیا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات