سیالکوٹ پولیس نے تین گمشدہ معصوم بچوں کو تلاش کر کے والدین کے سپرد کر دیا

اتوار 7 ستمبر 2025 21:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) سیالکوٹ کے تھانہ حاجی پورہ پولیس نے تین گمشدہ معصوم بچوں کو تلاش کر کے والدین کے سپرد کر دیا۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق بیگو والا کے رہائشی محمد ارشد کے بچے 9 سالہ ایان، 7 سالہ فاخر اور ننھی مہک عید میلاد النبی ﷺ کی پہاڑیاں دیکھنے نکلے اور راستہ بھٹک کر گم ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے اس سنگین معاملہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او حاجی پورہ انسپکٹر غازی عبدالرزاق کو بچوں کی بحفاظت واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

پولیس ٹیم نے سیف سٹی کیمروں اور بھرپور ہیومن ریسورس کو استعمال میں لاتے ہوئے چار گھنٹے میں بچوں کو بحفاظت بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔بچوں کو صحیح سلامت پا کر غم سے نڈھال والدین خوشی سے نہال ہوگئے اور پولیس ٹیم کو ڈھیروں دعائیں دیں۔

متعلقہ عنوان :