افریقہ ، آئیوری کوسٹ میں دریائی گھوڑے نے حملہ کر کے کشتی ڈبو دی، بچوں سمیت 11 افراد لاپتہ

پیر 8 ستمبر 2025 08:40

یاموسسوکرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) افریقہ کے ملک آئیوری کوسٹ میں ایک دریائی گھوڑے نے حملہ کر کے ایک کشتی کو اُلٹ دیا جس سے بچوں سمیت 11 افراد لاپتہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آئیوری کوسٹ کی وزیر برائے قومی ہم آہنگی اور یکجہتی میس بیلمونڈ ڈوگو نے اپنے فیس بُک پیج پر بتایا کہ لاپتہ ہونے والوں میں خواتین، چھوٹی بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ دریائی گھوڑے نے ایک چھوٹی کشتی پر اُس وقت حملہ کر دیا جب یہ دریائے سساندرا میں بویو قصبے کے قریب سے گزر رہی تھی۔میس بیلمونڈ ڈوگو کے مطابق ’اس واقعے میں تین افراد بچ گئے جنہیں بعدازاں ریسکیو کر لیا گیا، جبکہ لاپتا ہونے والے افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :