Live Updates

ایشیا کپ کیلئے تیار ہیں، اُمید ہے اچھے نتائج دیں گے، سلمان آغا

دوسری ٹیموں کی رینکنگ پر نہیں اپنی کارکردگی پر توجہ ہے، ایشیا کپ کے لیے مکمل تیار ہیں،جیت کے بعد گفتگو

پیر 8 ستمبر 2025 17:57

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز کے بعد اعتماد تھا کہ موجودہ ٹیم کے ساتھ جیت سکتے ہیں۔شارجہ میں سیریز جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ایشیا کپ کیلئے تیار ہیں، اُمید ہے اچھے نتائج دیں گے۔

(جاری ہے)

سلمان علی آغا نے بتایا کہ موجودہ پچ پر 140 بڑا چیلنجگ اسکور تھا، افغان ٹیم کے پاس دنیا کی بہترین اسپین بولنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان اسپنرز کے خلاف شاندار بیٹنگ پرفارمنس دی، وکٹ دیکھ کر اسپنرز کھلانے کا فیصلہ کیا.سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ محمد نواز نے ہمیشہ وننگ پرفارمنس دی ہے، وکٹ کے معائنے کے بعد 2 اسپنرز کھلائے، کامیابی ملی۔انہوں نے کہا کہ دوسری ٹیموں کی رینکنگ پر نہیں اپنی کارکردگی پر توجہ ہے، ایشیا کپ کے لیے مکمل تیار ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات