بھکر، پولیس کا احسن اقدام، دو گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیا ،پولیس ترجمان

پیر 8 ستمبر 2025 13:38

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) بھکر پولیس کا احسن اقدام 02،گمشدہ بچیوں کو تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدر دریا خان پولیس نے پنجگرائیں سے گم ہونے والی دو کمسن معصوم بچیوں خدیجہ بی بی اور عائشہ بی بی کو چند ہی گھنٹوں میں تلاش کر کے ورثا میں ان کےبھائی کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

جنھوں نے گمشدہ بچے ملنے پر بھکر پولیس کے اس اقدام کو نہ صرف سراہا بلکہ ڈھیروں دعائیں دیں۔ اس کاروائی پر ایس ایچ او تھانہ صدر دریا خان نجیب اللہ ریاض اور تمام ٹیم کو شاباش دی۔\378

متعلقہ عنوان :