محمد نواز نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

31 سالہ سپنر نے اپنے 4 اوورز کے سپیل میں صرف 19 رنز کے عوض 5 افغان کھلاڑیوں کو پوویلین کی راہ دکھائی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 8 ستمبر 2025 13:30

محمد نواز نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 ستمبر 2025ء ) قومی ٹیم کے آل رائونڈر محمد نواز نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں افغانستان کیخلاف شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

31 سالہ محمد نواز نے اپنے 4 اوورز کے سپیل میں صرف 19 رنز کے عوض 5 افغان کھلاڑیوں کو پوویلین کی راہ دکھائی اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ 
محمد نواز اب T20I فائنل میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بن گئے ہیں۔
وہ مجموعی طور پر صرف دوسرے بولر ہیں جنہوں نے T20I ٹورنامنٹ کے فائنل میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ 
ان سے قبل پاپوا نیوگنی کے N. Vanua نے وانواتو کے خلاف 13 جولائی 2019ء کو 17 رنز کے عوض 5 کھلاڑی آئوٹ کیے تھے۔