اسرائیل ، یروشلم کے نواح میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ، 15 زخمی

پیر 8 ستمبر 2025 15:13

یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) اسرائیلی دارالحکومت یروشلم کے نواحی علاقے میں پیر کے روز فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔رائٹرز نے اسرائیلی ایمبولینس سروس کے حوالے سے بتایا کہ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہری معمول کے مطابق ایک مصروف بس سٹاپ پر موجود تھے کہ دو حملہ آوروں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں جائے وقوعہ پر افرا تفری پھیل گئی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔ اسرائیلی پولیس نے حملہ آوروں کو دہشت گرد قرار دیا ہے، تاہم حملے کے محرکات یا حملہ آوروں کی شناخت کے بارے میں تاحال کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔ایمرجنسی سروسز کے مطابق، جائے وقوعہ پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ شدید زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔