صارفین کی شکایات کا ازالہ لیسکو کی اولین ترجیح ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد رمضان بٹ

پیر 8 ستمبر 2025 15:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر عوامی شکایات کے فوری اور شفاف ازالے کیلئے کھلی کچہریوں کا باقاعدہ اور مربوط نظام اپنایا گیا،جس کے تحت رواں سال یکم اگست سے31 اگست کے دوران مجموعی طور پر4133 کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں جن میں28 ہزار1سو92 شکایات موصول ہوئیں،لیسکو حکام نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے28 ہزا ر76 سے زا ئد شکایات کا ازالہ کر دیا جبکہ 116شکایات زیر التوا ہیں اور ان پر کام جاری ہے۔

ان کھلی کچہریوں کا مقصد صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کو براہ راست سننا،ان کا بروقت ازالہ کرنا، اور عوام کا ادارے پر اعتماد بحال رکھناہے۔سی ای او لیسکو نے خود مختلف مقامات پر کچہریوں میں شرکت کی اور عملے کو ہدایت دی کہ تمام فیلڈ دفاتر میں عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہریوں کے دوران اوور بلنگ کی129شکایات موصول ہوئیں اور 129 کو فوری حل کر لیا گیا۔

خراب میٹروں کی354 شکایات موصول ہوئیں اور تما م کو حل کر دیا گیا۔بجلی کی بندش کے متعلق11 ہزا4 سو94 شکایات موصول ہوئیں اور تمام شکایات کو حل کیا گیا۔ٹرانسفارمر خراب ہونے کی103 شکایات موصول ہوئی جن میں سے تما م کو حل کیا گیا، نئے کنکشن کے متعلق 977شکایات موصول ہوئیں جن میں سے968 کو فوری حل کیا گیا۔اسی طر ح15 ہزا ر1 سو 35 شکایات میں سے15 ہزار1 سو 18 شکایات کو فوری حل کیا گیا۔

سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو با اختیار بنانا اور شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنانا ہے۔ہمارا عزم ہے کہ صارفین کی آواز کو نہ صرف سنا جائے بلکہ موثر انداز میں حل بھی کیا جائے۔لیسکو ترجمان کے مطابق یہ عمل نہ صرف عوامی اطمینان کا باعث بنا بلکہ ادارے کی شفافیت، جوابدہی اور عوامی اعتماد میں اضافہ کا بھی مظہر ہے۔صارفین کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی شکایات کیلئے اوپن کچہری، ای-کچہری، لیسکو ہیلپ لائن 118 یاLESCO Light ایپ کے ذریعے رابطہ کریں تاکہ ان کا مسئلہ بروقت حل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :