ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان، خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ

پیر 8 ستمبر 2025 15:07

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں پیر کو تیزی کا رجحان رہا جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران اہم ترین نکی 225 انڈیکس 1.5 فیصد اضافے سے 43,643.81 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

دیگر ایشیائی مارکیٹس میں شنگھائی 0.4 فیصد، ہانگ کانگ 0.8 فیصد، تائی پے 0.2 فیصد اور سیول 0.5 فیصد بلند رہیں۔

جکارتہ میں 0.6 فیصد اور ویلنگٹن میں 0.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا تاہم بینکاک اور سنگاپور سٹاک ایکسچینجز مستحکم رہیں جبکہ سڈنی میں 0.2 فیصد کمی ہوئی۔عالمی منڈی میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.9 فیصد اضافہ سے 63.03 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت 1.9 فیصد اضافہ سے 66.72 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

متعلقہ عنوان :