بھکر ، بارش کا پانی شاہراؤں پر جمع نہ ہونے پائےتاکہ روڈ کی پختگی و پائیداری بارش سے متاثر نہ ہو،ڈپٹی کمشنر

پیر 8 ستمبر 2025 15:21

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے شہر میں جاری بیوٹی فکیشن اور ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی ڈاکٹر ارشد وٹو،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ حفیظ الرحمن اولکھ اور محکمہ ہائی ویز کے افسران بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہائی ویز کےحکام کو ہدایت دی کہ جھنگ بھکرروڈ،دریاخان روڈ اور خانسر چونگی کے اطراف مرکزی شاہراؤں کی لیولنگ کے عمل کو درست اور معیاری بنایا جائے، بارش کے دوران پانی شاہراؤں پرجمع نہ ہونے پائےتاکہ روڈ کی پختگی و پائیداری بارش سے متاثر نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹف ٹائل سمیت دیگر انتظامی امور کی کڑی مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر اے ڈی سی جی ارشد وٹو کو ہدایات جاری کیں کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ مین ہولز کی صفائی پر مامور کیا جائے تاکہ بارشوں کے دوران نکاسی آب کے نظام میں بہتری کے لیے مواقع پیدا کئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی شاہراؤں پر پانی جمع ہونے کی صورت میں فوری طور پر ڈی واٹرنگ پراسس شروع کیا جائے ۔\378

متعلقہ عنوان :