نوشہرو فیروز،بھریا سٹی میں بارش نے انتظامیہ کی نااہلی بے نقاب کردی

پیر 8 ستمبر 2025 15:27

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) بھریا سٹی میں بارش نے انتظامیہ کی نااہلی بے نقاب کردی،کروڑوں روپے کی لاگت سے بنایا گیا نالہ پہلی ہی بارش میں ٹوٹ گیا، جس سے کھڑی فصلیں متاثر ہوئیں ۔تفصیلات کے مطابق بھریا سٹی اور اس کے نواحی علاقوں میں گزشتہ روز ہونے والی چھ گھنٹے کی بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔

(جاری ہے)

کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا برساتی پانی نکالنے والا نالہ پہلی ہی بارش کے دباؤ کو برداشت نہ کرسکا اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق اس صورتحال کے باعث کئی ایکڑ پر کھڑی کپاس کی فصل مکمل طور پر ڈوب گئی اور کسانوں کو لاکھوں روپے کے نقصان کا خدشہ لاحق ہوگیا۔زمینداروں اور آبادگاروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناقص میٹریل استعمال کرنے کے باعث یہ نالہ تباہ ہوا، جس نے انتظامیہ کی نااہلی کو عیاں کردیا ہے۔ متاثرہ کسانوں کے مطابق ممتاز صحافی اور کسان یوسف ابراہیم سومرو کی چار ایکڑ پر تیار کپاس کی فصل بھی پانی میں ڈوب گئی، جس سے انہیں بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔\378