راولپنڈی، صادق آباد کے علاقہ میں نوجوان سے بدفعلی کی کوشش کے الزام میں ملزم گرفتار

پیر 8 ستمبر 2025 16:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں نوجوان سے بدفعلی کی کوشش کے الزام میں ملزم گرفتارکر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان کے والد نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر میرے بیٹے سے بدفعلی کی کوشش کی ، پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :