بہاولپور گیریژن میں سمر 2025 میں آئی ایس پی آر کی انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم

پیر 8 ستمبر 2025 17:00

بھاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) بہاولپور گیریژن میں سمر 2025 میں آئی ایس پی آر کی انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے غلام محمد گھوٹوی ہال عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوئی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر نے ملک بھر کے طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگرام کے انعقاد پر آئی ایس پی آرکے اقدام کو سراہا اور کہا کہ آئی ایس پی آر کی انٹرن شپ نے یونیورسٹی کے طلبہ کو قومی سلامتی کے تناظر میں میڈیا، کمیونیکیشنز اور سٹریٹجک تعلقات عامہ کا عملی تجربہ فراہم کر کے پاکستان کے مستقبل کے لیڈروں کو تیار کیا۔

اس موقع پر شریک طالب علم کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد علمی تعلیم کو حقیقی دنیا کے اطلاق کے ساتھ مربوط کرنا، سٹریٹجک کمیونیکیشن میں مہارتوں کو فروغ دینا، پیشہ ورانہ ترقی کو بڑھانا، اعتماد پیدا کرنا اور قومی فرض کا احساس پیدا کرنا تھا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے بہاولپور گیریژن اور آئی ایس پی آر کا گرمیوں کی تعطیلات کے دوران یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے صحت مند اور نتیجہ خیز سرگرمی پر شکریہ ادا کیا۔ وائس چانسلر نے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اور ٹرانسپورٹ ڈویژن کی جانب سے طلبہ کے لیے دی گئی سہولیات کو سراہا۔ اس موقع پر رجسٹرار محمد شجیع الرحمن، ڈاکٹر شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، فاطمہ جنید ڈپٹی رجسٹرار پبلک افیئرزاور فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔