مرتضیٰ بھٹو کی یاد میں ایس او ایس ولیج نے مختلف مقامات پر درخت لگائے

یہ پھل دار درخت ان کی ذمہ داری میں ہیں اور بچے روزانہ پانی دیں گے،انتظامیہ

پیر 8 ستمبر 2025 16:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)شہید مرتضیٰ بھٹو کی یاد میں یتیم بچوں کے ادارے ایس او ایس ولیج نے درخت لگائے اور بچوں کو تحفے کے طور پر دیئے گئے ۔ بچوں کو بتایا گیا کہ یہ درخت ان کے ماحول کے دوست ہیں اور ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری انہی پر ہے۔ بچوں نے وعدہ کیا کہ وہ یہ درخت اپنے گھروں کے باہر لگائیں گے تاکہ یہ شہید مرتضی بھٹو کی یاد میں ایک زندہ یادگار بنیں۔

(جاری ہے)

بعدازاں راشد آباد کے ڈیف اسکول اور دارالسکون میںبھی درخت لگائے گئے ، جہاں ذہنی معذور اور خصوصی بچوں کے ساتھ سرگرمی کی گئی۔ پھل دار درخت دیکھ کر بچے بہت خوش ہوئے۔ انتظامیہ نے کہا کہ یہ پھل دار درخت ان کی ذمہ داری میں ہیں اور بچے روزانہ پانی دیں گے تاکہ درخت ان کی عادت کا حصہ بن جائیں۔یہ اقدام شہید مرتضی بھٹو کی یاد میں اوربچوں کے لیے پائیدار اور مثبت ماحول قائم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :