کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری ردعمل اور مکمل تیاری ناگزیر ہے، سپیشل سیکرٹری آبپاشی

پیر 8 ستمبر 2025 17:13

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) سپیشل سیکرٹری محکمہ آبپاشی جنوبی پنجاب، کنور اعجاز خالق رزاقی نے دریائے ستلج پر واقع ایمپریس برج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فلڈ بند کے حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ فلڈ بند کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور نگرانی و مرمت کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھا جائے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے تحصیل شجاع آباد اور جلال پور پیر والا کے مختلف حساس فلڈ بندوں کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے بلوچ واہ فلڈ بند اور جلال پور خاکی فلڈ بند کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے افسران و عملے کی حاضری، مستعدی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نائٹ واچنگ اور ڈیوٹی روٹیشن کے سختی سے نفاذ کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری ردعمل اور مکمل تیاری ناگزیر ہے۔ تمام افسران و عملہ ہائی الرٹ رہیں اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :