فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون ، 8 بجلی چور گرفتار، مقدمات درج

پیر 8 ستمبر 2025 18:26

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) فیسکو(واپڈا) نے کریک ڈائون کے دوران 8 بجلی چوروں کو گرفتار کرلیا۔ چیف انجینئرفیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) سرگودھا ریجن ابرار احمد خان کی ہدایت پر فیسکو ٹاسک فورس نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مین لائنوں سے بجلی چوری اور میٹر ٹمپرنگ میں ملوث 8 چوروں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

فیسکو ٹاسک فورس ٹیم نے ضلع کے مختلف علاقوں جھال چکیاں ، حیدر آباد ٹائون ، چک 71 ، 72 ، عزیز بھٹی ٹائون اور دیگر ملحقہ علاقوں میں چھاپے مار کر بجلی چور محمد ریاض، طاہر حسین، ثقلین شاہ ، سمیع اللہ، عبدالقادر، ولید خان، حفیظ اللہ اور فرزانہ بی بی کوگرفتار کر لیا۔ فیسکو ٹاسک فورس نے متعلقہ تھانہ جات کی میں ان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے ۔