Live Updates

جہانگیر خان ترین کی جانب سے لودھراں کے سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا آغاز

پیر 8 ستمبر 2025 23:05

جہانگیر خان ترین کی جانب سے لودھراں کے سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء) جہانگیر خان ترین کی جانب سے ضلع لودھراں کے 3000سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں جہانگیر ترین کی ٹیم اور انکے سماجی ادارے لودھراں پائلٹ پراجیکٹ نے بستی لال کمال اور بستی منشی والا میں سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جہانگیر خان ترین نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے سیلاب زدہ بہن بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ہماری پوری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ متاثرین تک ریلیف پہنچایا جائے اور ان کی مشکلات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ اس موقع پر جہانگیر خان ترین کے پرسنل سٹاف آفیسر عبدالخالق کانجو، ایل پی پی کے سی ای او ڈاکٹر عبد الصبور، سابق ایم پی اے نذیر خان بلوچ، سردار ارشاد عباس گھلو، مہر محمد اشرف سیال، ملک شاہنواز کلیار، ندیم خان گھلو و دیگر بھی موجود تھے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات