Live Updates

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ونڈے اور مویشیوں کے چارے کی کافی ضرورت ہے،ڈپٹی کمشنر

پیر 8 ستمبر 2025 21:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ونڈے اور مویشیوں کے چارے کی کافی ضرورت ہے اور اس ضمن میں فلاحی تنظیمیں اور ادارے بھی تعاون فراہم کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ فلاحی تنظیمیں اور ادرے انتظامیہ کے تعاون سے مربوط اقدامات کر سکتے ہیں اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کنٹرول روم سے 1718 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلاحی تنظیموں اور اداروں، جنہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کی ، میں الائیڈ بنک آف پاکستان، بلال ویلفیئر فاؤنڈیشن، روز ویلفیئر، سلور سٹار، نیسلے، ہیلپنگ ہینڈز اور بیداری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ افراد کیلئے خشک راشن تسلی بخش مقدار میں پہنچایا گیا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات