خیبرپختونخوااسمبلی نےقیام امن کیلئے سپیکرکی سربراہی میں 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی

پیر 8 ستمبر 2025 21:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) خیبرپختونخوااسمبلی نے امن وامان پرجاری بحث سمیٹتے ہوئے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر قیام امن کیلئے سپیکرکی سربراہی میں ”پراونشل سکیورٹی کمیٹی“کے نام سے 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی ،کمیٹی میں وزیراعلیٰ،اپوزیشن لیڈر،پارلیمانی لیڈران،صوبائی وزراء،ایم پی ایزشامل ہونگے،پیر کے روز حکومت واپوزیشن میں طویل مشاورت کے بعدکمیٹی کی تشکیل کیلئے پی پی کے پارلیمانی لیڈراحمدکنڈی نے تحریک پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پرمنظورکرلی قبل ازیں اسمبلی میں امن وامان سے متعلق بحث کوسمیٹتے ہوئے چیف وپ اکبرایوب نے کہاکہ امن وامان مسئلے پر ایوان میں کافی بحث ہوئی ہے وزیراعلیٰ کاپیغام ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرکوملاکرایک کمیٹی تشکیل دیں جومتعلقہ اداروں سے میٹنگ کرے گی جہاں ضرورت ہوگی وہاں ان کیمرہ بریفنگ ضرورت ہوگی اپوزیشن لیڈرڈاکٹرعباد اللہ نے کہاکہ بحث کافی ہوگئی وزیراعلیٰ نے کمیٹی تجویزدی ہے جوخوش آئند ہے ٹی اوآرترتیب دے کر اس کمیٹی کااجلاس جلدازجلدہوناچاہئے سپیکرنے ایوان سے حکومت وپارلیمانی لیڈران پرمشتمل کمیٹی بنانے کی رائے لی جس پر اکبرایوب نے کہاکہ دہشتگردی سے متاثرہ اضلاع کے ایم پی ایز کو بھی کمیٹی میں شامل کیاجائے پی پی رکن احمدکنڈی نے بھی اکبرایوب کی بات کی تائید کی اور تجویز دی کہ کمیٹی کی چیئرپرسن شپ سپیکر یا اپوزیشن لیڈرکودی جائے جوکمیٹی کی فعالیت کومضبوط کرے گا۔

(جاری ہے)

وزیرہائوسنگ ڈاکٹرامجد نے کہاکہ ایوان کی سپیشل کمیٹی بناکرمرجڈاضلاع،ساؤتھ ریجن،ملاکنڈریجن کوبھی کمیٹی میں نمائندگی دی جائے۔

متعلقہ عنوان :