ا*چنیوٹ،چناب نگر میںسالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس اختتام پذیر

3ہزاروں افراد پر مشتمل قافلے نعرہ تکبیر اللہ اکبر،ختم نبوت زندہ باد،اسلام زندہ باد،پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں کو واپس روانہ

پیر 8 ستمبر 2025 21:45

+3چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2025ء)انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر میں منعقد ہو نے والی ساالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس تحفظ ختم نبوت کیلئے تجدید عہد،عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی و استحکام وسربلندی کی دعاؤں کے ساتھ گذشتہ رات تہجد کے وقت اختتام پذیر ہو گئی،ہزاروں افراد پر مشتمل قافلے نعرہ تکبیر اللہ اکبر،ختم نبوت زندہ باد،اسلام زندہ باد،پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں کو واپس روانہ ہو گئے۔

کانفرنس کی آخری نشست کی صدارت مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج(مدینہ منورہ)نے کی۔کانفرنس کی تیسری نشست بعد نماز عصر وقفہ سوالات و جوابات کی ہو ئی، چوتھی نشست بعد نماز مغرب اصلاحی بیان و مجلس ذکر کی منعقد کی گئی جبکہ اختتامی نشست بعد نماز عشاء ہو ئی ،سالانہ ختم نبوت کا نفرنس سے مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اقتدار کی راہداریوں میں گھسے قادیانی ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، حکمران عالمی ایجنڈے کے تحت گستاخوں کو پروموٹ کر رہے ہیں، قانون توہین رسالت کو غیر مؤثر بنانے کی سازش ناکام بنا دی جائیں گی لبرل طبقہ سیکولر عناصر غیر ملکی این جی اوز قادیانی لابی قانون توہین رسالت کے در پے ہے،پاکستان کو کمزور کرنا عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کاایٹمی پلان کفر کی دنیا کی نظروں میں اس وقت بھی کٹھک رہاہے، ملک عزیز پاکستان کے نظریہ و جغرافیہ کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر نے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں،انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج(مدینہ منورہ) نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے ساتھ پاکستان کے تحفظ مقصد کا حصول بھی لازمی ہے،عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے لئے شفاعت نبوی ؐکا ذریعہ ہے،عالمی سطح پر ختم نبوت شعور آگاہی مہم مزید تیز کر نے کی ضرورت ہے،مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید محمدکفیل بخاری نے کہا کہ قادیانی اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دنیا کو دھوکہ دے رہے ہیں اور بیرون ممالک اسائلم لے کر وطن عزیز کو بدنام کر رہے ہیں،قادیانی اکھنڈ بھارت کا عقیدہ رکھتے ہیں اور ملک و ملت کے خلاف سازشوں میں دن رات مصروف ہیں،پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے معاملات میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کسی کو فرقہ واریت کی آڑ میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے،ختم نبوت کے باغی قادیانی اپنی آئینی حیثیت تسلیم کریں،پاکستان راہ حق پارٹی کے رہنما مولانا انس اعظم نے کہا کہ ختم نبوت کے ساتھ محبت ہی جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہے،دائمی کامیابی دین اسلام میں ہی ہے، امن و امان کے پائیدار قیام کیلئے اپنے اداروں کے ساتھ ہیں مکمل تعاون کریں گے،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے کہا کہ قانون توہین رسالت کو ختم کرنے کے لیے عالمی استعمار ایک عرصہ سے سازشیں کررہا ہے،بعض این جی اوز اسلام کے پیغام کو روکنے اور قادیانیت کو پرموٹ کرنے کے دھندے میں لگی ہوئی ہیں،جمعیة علماء اسلام س کے سربراہ مولانا عبدالحق ثانی نے کہا کہ یہود وہنود اور ان کے ایجنٹ پاکستان میں امن کے خواہاں نہیں،پاکستان کے خلاف سازشیں تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔

پاکستان کو کمزور کرنا عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ پاکستان کاایٹمی پلان کفر کی دنیا کی نظروں میں اس وقت بھی کٹھک رہاہے،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر و نگران و منتظم اعلیٰ مو لانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ ختم نبوت و ملک کے غداروں کو کوئی معافی نہیں،ختم نبوت کا دفاع و تحفظ ناموس رسالت ہر مسلمان کا اولین فریضہ ہے،سات ستمبر یوم تجدید عہد ہے،اس کو سرکا ری سطح پر منایا جا نا چاہیئے اور عام تعطیل کا اعلان کرنا چاہیئے ، ناموس رسالت وختم نبوت کا قانون ہماری ریڈ لائن ہے ،وفاق المدارس العربیہ کے ترجمان مولانا مفتی طاہر مسعود نے کہا کہ گستاخان رسول اور ان کے سہولت کاروں کے لیے پاکستان کی سرزمین تنگ کر دی جائے گی،وطن عزیز کو عالمی طاقتیں عدم واستحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں،جمعیة علماء اسلام ف کے ضلعی امیر مہر حافظ تنویر الحق نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر دشمن کی نظر ہے، قادیانی1973ء کے آئین میں متعین کئے گئے اپنے سٹیٹس تسلیم کر تے ہو ئے پاکستان سے وفادری کا اعلان کر یں،جمعیة اشاعت التوحید والسنہ کے رہنما مولانا عصمت اللہ بندیالوی نے کہا کہ بیرونی قوتوں کے آلہ کار پاکستان کے استحکام کے خلاف خوفناک سازشوں میں مصروف عمل ہیں،ملک کو معاشی طور پر مفلوج کر نے کیلئے شیعہ سنی فسادات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے،جو پورے ملک کو فرقہ واریت کی دلدل میں دھکیل دے گی،خدام ختم نبوت پاکستان کے چیئرمین مولانا علامہ محمد قادری نے کہا کہ1953اور 1974کے عظیم شہداء ختم نبوت کی قربانیاں شمع رسالت کے پروانوں کیلئے مشعل راہ ہیں،6ستمبر ملکی سرحدوں کی دفاع کا دن ہے اور 7ستمبرختم نبوت کی سرحدوں کے دفاع کا دن ہے ،مولانا عبید اللہ عامرنے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ایمان کی بنیاد ہے،جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہیں،ختم نبوت پر مرمٹنا اپنے لئے سعادت سمجھتے ہیں،مولاناغلام فرید نے کہا کہ تحریک ختم نبوت کی کامیابی دراصل شہدائے ختم نبوت کے خون کا ثمرہ ہے،قادیانی پاکستان کے آئین و دستور کو ہی نہیں مانتے تووہ پھر حقوق کس کے مانگ رہے ہیں،قاری احمد علی ندیم نے کہا کہ حکومت اور سیاست دان قادیانیت کو تحفظ دے رہے ہیں،یہ سلسلہ بند کیا جائے ، حافظ اللہ یار سپراء ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلمانوں کو مکمل بیدار ہو کر باطل قوتوں کے خلاف قانونی جنگ سے راستہ روکنا ہو گا، قادیانی، عیسائی،یہودی ہندو اور دیگر کفار سب مل کر ایک منصوبہ بندی کے تحت ہمارے پیارے آقا حضرت محمدﷺ کی مختلف طریقوں سے گستاخی اور توہین کر رہے ہیں،بریلوی مکتب فکر کے مفتی غلام اصغرچشتی نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ناموس رسالتﷺ کا قانون بنایا جائے اور اس قانون سازی میں ہم بنیادی کردار ادا کریں گے،موختم نبوت اسلامک سنٹرکے ناظم مولانا قاری محمد سلما ن عثمانی نے کہا کہ آئی ایم ایف ،ورلڈ بنک سے آزادی حاصل کر کے اور سودی معیشت سے نجات پاکر اسلام کے عظیم اقتصادی ،معاشی نظام پر عمل کیا جائے،مولانا قاری اعظم حسین نے کہا کہ 7ستمبر دفاع ختم نبوت اور فتح مبین کا دن ہے چونکہ اسی دن اللہ نے امت مسلمہ کو کامیا بی عطا فرمائی یقینایہ تاریخ ساز دن ہے،مولاناگلزار احمد آزادنے کہا کہ قادیانی بلا شبہ عالمی فتنہ ہے یہ ہمارے لئے ایک چیلنج ہے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کا مطالبہ ملت اسلامیہ کا دیرینہ مطالبہ تھا ،مولانا احسن رضوان عثمانی نے کہا کہ 7ستمبر تاریخ ساز دن بھی ہے یوم تشکر بھی ہے اور یوم تجدید عہد بھی ہے سب کو یکجان ہو کر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جدوجہد کر نی چاہیئے،قاری محمد یوسف قاسمی،مولانا ابوبکرمدنی،محمد حنیف مغل، مولانا عمر عثمان،قاری عبدالرحمان،مفتی محمد افضال،مولانا محمد مغیرہ،قاری محمد ارشد عاجز ودیگر نے کہا کہ قادیانی فتنہ صرف اعتقادی ودینی نہیں،سیاسی و معاشرتی بھی ہے،اور ہر پہلو سے اس کے تعاقب کر نے کی ضرورت پہلے سے زیا دہ ہے، قادیانیوں کو آئین اور قانون کا پابند بنایا جائے، امتناع قا دیانیت آرڈیننس پرسختی سے عمل در آمد کرایا جائے، چناب نگر اس وقت پاکستان میں دوسرا اسرائیل ہے اور ایک الگ ریاست کا نمونہ پیش کر رہا ہے حکومت چناب نگر میں اپنی رٹ قائم کرے،شعراء کرام نے خصوصی طور پر ختم نبوت کانفرنس میں نعت رسول مقبول ؐ سے سامعین کے دلوں کو حضور ؐ کی محبت سے منور کیا،رات کے آخری حصہ میں مولانااحسن رضوان نے قرار دادیں پیش کیں جن کو سامعین نے منظور کیا،بعد ازاں مولانا محمد الیاس چنیوٹی کی رقت آمیز دعا پر کانفرنس کا اختتام ہوا انہوں نے عالم اسلام اور استحکام پاکستان فلسطینی،کشمیری و دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا کروائی۔

اس کے بعدتہجد کے وقت کانفرنس اختتام پذیر ہو ئی