م*اٹک ، ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود کا ریسکیو سنٹرل اسٹیشن اٹک کا دورہ

ژ*عوامی خدمت ہی ہر ریسکیو جوان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،ڈاکٹر فیصل محمود

پیر 8 ستمبر 2025 22:10

u اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2025ء) ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود کا ریسکیو سنٹرل اسٹیشن اٹک کا دورہ،عوامی خدمت ہی ہر ریسکیو جوان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود نے ریسکیو اسٹیشن اٹک کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین نے ان کا استقبال کیااور ریسکیورز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی،ڈاکٹر فیصل محمود نے ریسکیو 1122 سٹاف کا ٹرن آوٹ، یونیفارم اورحاضری چیک کی، اس کے علاوہ ریسکیو 1122 ریسکیو اسٹیشن کے تمام ونگز، ریسکیو کنٹرول روم، میڈیسن سٹور، ان ہاوس ورکشاپ، ریسکیو مو ٹر با ئیکس، ایمبولینسز، فائر وہیکل، ریسکیو وہیکل اور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے آلات کا معائنہ کیا،ریجنل ا یمر جنسی آفیسر نے ریسکیو آفیسرز اور ریسکیو سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مانیٹرنگ کا مقصد ریسکیو سروس میں مزید بہتری لاتے ہوئے عوام کو بروقت اور بہتر انداز میں مدد فراہم کرنا ہے، کیونکہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی نیکی اور اجر عظیم ہے اس لیے ریسکیو جوان دلجمعی کے ساتھ دُکھی انسانیت کی خدمت کرتے رہیں، کیونکہ یہ فرائض کے ساتھ ساتھ ایک عبادت بھی ہیریجنل ایمرجنسی آفیسر نے دورہ کے دوران ضلع اٹک کی کا ر کر د گی کو سراہتے ہوئے تمام ریسکیو آفیسرز اور جوانوں کو شاباش دی

متعلقہ عنوان :