صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس، 11 ارب 77 کروڑ روپے کے فنڈز منظور

پیر 8 ستمبر 2025 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 26 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 11ارب 77 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رئوف نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جن منصوبوں کی منظور ی دی گئی ان میں جھنگ میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 2ارب 14 کروڑ روپے ، بہاولپور میں کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے 1 ارب 76 کروڑ روپے ، پنجاب میں ایگریکلچر ایکسٹینشن سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 2ارب 12 کروڑ روپے، سرگودھا ،فیصل آباد اور لاہور میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 5ارب 53 کروڑ منظور شامل ہے۔

اجلاس میں انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے کوالٹی ایڈوانسمنٹ پروگرام کے پوزیشن پیپر ، ریشی دریا میں واٹر پوٹینشل کی فزیبلٹی سٹڈی کے لیے 19کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔