Live Updates

وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

پیر 8 ستمبر 2025 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پروزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے سیلاب زدہ علاقوں اور ریلیف کیمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیلاب زدگان کیلئے جاری ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور اسے تیز کرنے کا حکم دیا۔انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت و لائیو سٹاک پنجاب متاثرین سیلاب کے ریلیف آپریشنز میں سرگرمِ عمل ہیں۔

صوبائی وزیر زراعت نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کے تحت قائم 429 فلڈ ریلیف کیمپس پر محکمہ زراعت و لائیو سٹاک کا عملہ تعینات ہے جبکہ محکمہ زراعت پنجاب کا 1200 سے زائد فیلڈ عملہ سیلاب متاثرین کی ریلیف سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے تحت اب تک سبز چارہ کی 725 ٹرالیاں متاثرین سیلاب کے جانوروں کے لئے فراہم کی جاچکی ہیں، اس کے علاوہ سبز چارہ کے 1424 ریڑھے اور لوڈر رکشے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے اب تک 8 ہزار 3 سو من توڑی سیلاب متاثرین کے جانوروں کیلئے فراہم کی گئی ہے جبکہ بند مضبوط کرنے کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کے 14 بلڈوزرز ضلعی انتظامیہ کے سپرد کیے گئے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے 3466 ملازمین فلڈ ریلیف کیمپس میں تعینات ہیں اور ان کی خدمات کے نتیجے میں اب تک سیلاب متاثرین کے 75 ہزار 161 جانوروں کا علاج کیا جاچکا ہے۔محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے تحت اب تک 5 لاکھ 20 ہزار جانوروں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائے گئے ہیں جبکہ متاثرین کے جانوروں کیلئے 528 ٹن ونڈا بھی تقسیم کیا جا چکا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات