ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پرچھوٹے بڑے فوڈ پوائنٹس، میٹ شاپس اور یونیورسٹی کینٹینز کی چیکنگ جاری

پیر 8 ستمبر 2025 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی جانب سے چھوٹے بڑے فوڈ پوائنٹس، میٹ شاپس، یونیورسٹی کینٹینز کی چیکنگ جاری ہے، 2ہزار کلو جعلی کیچپ اور 620 کلو ناقص گوشت تلف کر کے 1 مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ٹولنٹن مارکیٹ،جوہر ٹاؤن، ملتان روڈ پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا گرینڈ آپریشن، ٹولنٹن مارکیٹ میں 26 گاڑیوں،20 شاپس،جوہر ٹاؤن میں 29 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، ملتان روڈ پر کیچپ یونٹ پر چھاپہ مار کے 2ہزار کلو کیچپ میونیز سمیت کھلے رنگ کیمیکلز تلف کیے گئے اور یونٹ بند کر دیا گیا، صفائی کے ناقص انتظامات، دیوراوں پر جالے، حشرات کی بھرمار، خام مال زمین پر رکھا پایا گیا۔

ملازمین کے میڈیکل نامکمل، ٹریننگ سرٹیفکیٹس اور ریکارڈ عدم موجود پایا گیا، ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا ملاوٹی اشیاء کے بیوپاریوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں،ناقص ملاوٹی اشیاء کا استعمال معدہ جگر اور آنتوں کو متاثر کرسکتا ہے،ملاوٹ سے پاک صحت بخش خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس ہے،خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کی سرکوبی اور خاتمے کیلئے ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔

متعلقہ عنوان :