
رواں سال اگست دنیا کا تیسرا سب سے گرم مہینہ قرار
منگل 9 ستمبر 2025 11:20
(جاری ہے)
گرم سمندروں کو شدید موسمی واقعات میں اضافے سے جوڑا جاتا ہے۔
یورپی یونین کے کوپرنیکس کلائمٹ چینج سروس کی اسٹریٹجک لیڈ برائے کلائمٹ سمانتھا برگس نے کہا کہ دنیا کے سمندر غیرمعمولی طور پر گرم رہے ، یہ واقعات نہ صرف زہریلی گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ زیادہ شدید اور بار بار آنے والے موسمی اثرات کے مطابق ڈھلنے کی بھی سخت ضرورت کو ظاہر کرتے ہیں۔کوپرنیکس کے مطابق زہریلی گیسیں خاص طور پر صنعتی انقلاب کے بعد بڑے پیمانے پر جلائے جانے والے فوسل فیول، درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔ اگست 2025 کا عالمی اوسط درجہ حرارت صنعتی دور سے پہلے کے مقابلے میں 1.29 ڈگری ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا جو 2023 کے ریکارڈ کے مقابلے میں معمولی کم اور 2024 کے برابر تھا۔ ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ یہ بظاہر معمولی اضافہ بھی موسم کو غیرمستحکم کر رہا ہے اور طوفانوں، سیلابوں اور دیگر آفات کو مزید شدید اور بار بار لا رہا ہے۔کوپرنیکس کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق مغربی یورپ میں سب سے نمایاں اوسط سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا، جس میں جنوب مغربی فرانس اور آئیبیریائی جزیرہ نما خاص طور پر متاثر ہوئے،اسپین نے 16 روزہ ہیٹ ویو کا سامنا کیا جس کے باعث کارلوس سوم ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے مطابق 1100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ اسپین اور پرتگال میں لگنے والی جنگلاتی آگ نے ہزاروں افراد کو انخلا پر مجبور کیا۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انسانی پیدا کردہ ماحولیاتی تبدیلی نے آگ بھڑکانے والی خشک، گرم اور تیز ہوا والی صورتحال کے امکانات کو 40 گنا زیادہ کردیا۔یورپ کے علاوہ سائبیریا، انٹارکٹیکا کے کچھ حصوں، چین، جزیرہ نما کوریا، جاپان اور مشرق وسطیٰ میں اوسط سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔اگست میں فرانس اور برطانیہ کے مغربی حصوں کے قریب شمالی اٹلانٹک میں ریکارڈ توڑ سمندری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ بحیرۂ روم میں صورتحال ملی جلی رہی اور 2024 کے مقابلے میں کم شدید رہی جبکہ برطانیہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے اس سال اپنی تاریخ کی سب سے زیادہ گرم گرمیوں کا سامنا کیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
نیپالی مظاہرین نے سابق وزیر اعظم اور اہلیہ کو تشدد کے بعد سڑکوں پر گھسیٹ ڈالا
-
امریکی صدر نے اچانک بھارت سے متعلق اپنا رویہ نرم کر لیا
-
نیپال میں سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کو زندہ جلا دیا گیا
-
اسرائیلی حملہ خود مختارملک میں یکطرفہ بمباری تھی، امریکا
-
ایپل نے نئی آئی فون17سیریز اور ڈیوائسز متعارف کرا دیں
-
قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پرتشدد مظاہرے، نیپال کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کو زندہ جلا دیا گیا
-
سوئیڈن، وزیر صحت حلف برداری کے چند گھنٹے بعد پریس کانفرنس کے دوران بیہوش ہو کر گر پڑیں
-
قطر پر حملے کی منصوبہ بندی کئی ہفتوں سے جاری تھی،اسرائیلی میڈیا
-
سعودی ولی عہد اور اردنی فرماں روا کا قطر کے ساتھ یکجہتی پر زور
-
پرنسٹن یونیورسٹی کی تحقیق دان سارکوف کو عراق میں ملیشیا کی قید سے رہا کر دیا گیا، ٹرمپ
-
قطرمیں حماس رہنمائوں پرحملہ اسرائیل کو مہنگا پڑسکتا ہے، عسکری اور قانونی ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.