ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کوہستان اپر کا کومیلہ بازار کا دورہ، آٹا کی سپلائی و قیمتوں کا جائزہ لیا

منگل 9 ستمبر 2025 12:05

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کوہستان اپر سید انصر قیوم نے کومیلہ بازار کا دورہ کیا اور آٹے کی سپلائی، دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔