جوڈیشل عدالت لاہور،امریکی آئس کریم کمپنی کے ڈسٹری بیوٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 9 ستمبر 2025 13:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) ماڈل ٹائون کچہری لاہور میں مقامی جوڈیشل عدالت نے ہیرا پھیری سمیت دیگر الزامات کے کیس میں امریکی آئس کریم کمپنی کے ڈسٹری بیوٹر عرفان مصطفیٰ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر نے استغاثہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزم کو 10 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم کے خلاف ہیرا پھیری سمیت دیگر الزامات کے تحت کیس دائر کیا گیا ہے۔