کوہستان لوئر پولیس کی کارروائیاں، 2 منشیات فروشوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

منگل 9 ستمبر 2025 14:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) کوہستان لوئر پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 2 منشیات فروشوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کوہستان لوئر پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تیمور خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ پٹن ثناء اللہ خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں انور عرف لوٹاکے قبضہ سے 1210 گرام چرس اور خورشید کے قبضہ سے 1230 گرام چرس برآمد کی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ تھانہ پٹن پولیس نے ایک اور کارروائی میں لین دین کے تنازع پر چاقو کے وار سے ایک شخص کو زخمی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :